
وطن عزیز پاکستان میں مون سون بارشیں اپنے عروج پر ہیں۔مگرکیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ بارشیں کہاں ہوتی ہیں ؟
دنیا میں سب سے زیادہ بارشوں والا علاقہ امریکا یا یورپ نہیں، بلکہ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کا ایک چھوٹاسا گاؤں ماوسینرام ہے، جہاں سال بھر میں سب سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں۔شمال مشرقی بھارتی ریاست میگھالیہ میں واقع اس گاؤں کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی موجود ہے۔
ماوسینرام میں ہونیوالی بارشوں کےاعداد و شمار کے مطابق یہاں ہر سال اتنی بارش ہوتی ہے ،جس کا دنیا کے کسی دوسرے خطے میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس گاؤں میں ہر سال اوسطاً 11873 ملی میٹر بارش ہوتی ہے اور اس کی وجہ یہاں کاخاص اور منفرد موسم ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق1985 میں یہاں ایک سال میں 26 ہزار ملی میٹر بارش ہوئی ،یہاں بارشوں کا موسم اپریل سے اکتوبر تک ہوتا ہے اور ان مہینوں کے دوران تیز بارش کا سلسلہ مسلسل جاری رہتا ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق یہاں زیادہ بارش ہونے کی وجوہات میں اس گاؤں کے مخصوص جغرافیائی اور موسمیاتی حالات ہیں ،جو بہت زیادہ نمی والے موسم کا باعث ہیں۔یہ گاؤں مختلف اونچی نیچی پہاڑی چٹانوں میں گھرا ہوا ہے، جو خلیج بنگال سے نکلنے والی مون سون کی ہواؤں کیلئے رکاوٹ کا کام کرتی ہیں۔
جب مون سون کی نم ہوائیں جنوب سے یہاں پہنچتی ہیں ،تو یہاں کا محل وقوع انہیں برسنے پر مجبور کر دیتا ہے،یہی وجہ ہے کہ دنیا بھرکی نسبت ماوسینرام میں سب سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں۔
تھائی لینڈاورکمبوڈیاکےدرمیان سرحدی تنازع شدت اختیارکرگیا
جولائی 25, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔