دورہ بنگلہ دیش ،ویسٹ انڈیز،پی سی بی کی اسکواڈ کیلئےمشاورت مکمل

0
9

دورہ بنگلہ دیش اورویسٹ انڈیز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے وائٹ بال اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کوویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ سے جواب کاانتظارہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کےدورہ بنگلہ دیش اورویسٹ انڈیزکیلئےپی سی بی نےوائٹ بال اسکواڈزکےلئےمشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کاکہناہےکہ مایانازبلےبازبابراعظم،محمدرضوان اورشاہین آفریدی کی واپسی ممکن نہیں ہوگی، کھلاڑیوں کوکہیں بھی کھیل کراپنی واپسی کاکیس مضبوط کرنے کا پیغام دیاجاچکاہے۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ کرکٹرزکوپیغام دیاگیاہےکہ دورازےکسی کےلئےبندنہیں کیےگئے،کرکٹرزکوکہاہےکہ ابھی نوجوان کرکٹرزکیساتھ ماڈرن کرکٹ کاپروسیس بنایاہے۔

Leave a reply