
3 ون ڈے میچز کی سیریز کےدوسرےمیچ میں میزبان ویسٹ انڈیزنےپاکستان کو5وکٹوں سےشکست دےکرسیریز1-1سےبرابرکرلی۔
ٹرینیڈاڈمیں کھیلےگئےسیریزکےدوسرےمیچ میں ویسٹ انڈیزنےٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیاپاکستان نے پہلےبیٹنگ کرتےہوئے37 اوورز میں 7 وکٹ پر 171 رنز بنائے، پاکستان کی اننگز کے دوران میچ بارش کی وجہ سے 3 مرتبہ روکا گیا اور اننگز کو 37 اوورز تک محدود کیا گیا۔ تاہم ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستان کی جانب سےمایانازبلےبازبابراعظم بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے،جبکہ کپتان محمد رضوان16 ،سلمان آغا 9 رن بنا کر آؤٹ ہو، صائم ایوب نے23،عبداللہ شفیق نے26 اور حسین طلعت نے31 رنز بنائے جبکہ حسن نواز 36 رنز اور شاہین آفریدی 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی، روسٹن چیز،موتی، شمار جوزف اور بلیڈز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کا181رنزکاہدف ویسٹ انڈیزنے34ویں اوورمیں 5وکٹوں پرحاصل کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 49 رنز بناکرنمایاں رہےاور جسٹن گریوز 26 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔ رتھرفورڈ 45، شائے ہوپ 32 اور کارٹے 16 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے۔
پاکستان کی جانب سےحسن علی اورمحمدنوازنے2،2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔ حسن علی، محمد نواز اور محمد ابرار کو شامل کیا گیاجبکہ فہیم اشرف، سفیان مقیم اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔تاہم دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نےپاکستان کوشکست دےکرسیریز1-1سےبرابرکرلی۔آخری میچ منگل کو کھیلا جائےگاجوکہ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نےاعزازنام کرلیا
اگست 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے گوگل والٹ متعارف
مارچ 13, 2025 -
مریم نوازکے بیان پرمصطفیٰ کمال کاردعمل
اگست 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔