دوسری مدت صدارت میں ٹرمپ دوحہ کےدورےپرپہنچ گئے

0
6

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ دوسری مدت صدارت میں سعودی عرب کے بعد دوحہ  کے دورے پر پہنچ  گئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے قطر کےدورےپرپہنچ گئےامریکی صدرکاایئرپورٹ پر امیر قطرشیخ تمیم نے پرتپاک استقبال کیا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کادوحہ پہنچنےپرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ مشرق وسطیٰ کے دورے کا مقصداسرائیل کوسائیڈلائن کرنانہیں ہےبلکہ اس دورےکافائدہ اسرائیل کوبھی ہوگا۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ سعودی عرب میں شام کے صدرسےملاقات بھی اچھی رہی ہے۔
واضح رہےکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کایہ پہلاسرکاری دورہ ہےجس میں وہ سعودی عرب، قطر اور یواےای جائیں گے۔اس دورےکےدوران ڈونلڈ ٹرمپ مختلف تجارتی معاہدےکریں گے۔

Leave a reply