عدالت نےتحریک انصاف کےسیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سمیت دیگر9ملزمان کا3روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں تحریک انصاف کےسیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سمیت دیگرملزمان کوعدالت میں پیش کیاگیا۔رؤف حسن و دیگر ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔
رؤف حسن و دیگر ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
رؤف حسن کی طرف سےوکیل سردارلطیف کھوسہ اورعلی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نےکی ۔
ایف آئی اےنےاستدعاکی کہ رؤف حسن سمیت دیگرملزمان کامزیدجسمانی ریمانڈدیاجائے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹرنےکہاکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ابھی تک ریکور نہیں ہوئے جی میل لاگ ان کرنا ہے، پیڈ لوگ وٹس ایپ گروپ چلا رہے ہیں بیرون ملک سے لوگ شامل ہیں،ملزمان کے موبائل سے فیک اکاؤنٹس ملے ہیں،رؤف حسن میڈیا کو ہیڈ کرتے ہیں رؤف حسن کی جانب سے ڈائرکشن دی جاتی ہیں، عدلیہ اور انتظامیہ کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے جبران الیاس بیرون ملک سے کام کر رہے ہیں، ہمارے پاس ایک ہی ٹیکنیکل ایکسپرٹ ہے مزید وقت درکار ہے ترمیم کے بعد پیکا ایکٹ کے تحت کیسز میں 30 دن کا ریمانڈ لے سکتے ہیں۔
رؤف حسن کےوکیل سردارلطیف کھوسہ نےدلائل دیتےہوئےموقف اختیارکیاکہ اس حکومت کا کیا معیار ہےیہ تو فارم 47 کی حکومت ہے اس کے خلاف کیا پروپیگنڈا کرنا ہے، حکومت کو تو خطرہ ہے کہیں حقائق سامنے نہ آ جائیں یہ تو پوری دنیا کہہ رہی ہے،عوام کو کیڑا مکوڑا سمجھا جا رہا ہے ضیاء الحق کی پھیلائی ہوئی نفرت آج بھی بھگت رہے ہیں لوگ آج پاکستانی نہیں پنجابی ،سندھی اور پشتون ہیں، میرا حق ہے حکومت پر تنقید کرنا آپ کے ڈالے گئے ڈاکے پر بات کرنا۔
سردارلطیف کھوسہ کامزیدکہناتھاکہ جب نواز شریف آتا ہے تو ہم کہتے ہیں یاسمین راشد کا چور آ گیا خواجہ آصف کو کہتے ہیں ریحانہ ڈار سے ہارا ہوا آ گیا پھر تو ہمیں بھی گرفتار کریں، لگائے گئے تمام سیکشنز قابل عمل نہیں ہیں کوئی الزام ثابت نہیں ہوتا، لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے،ہم جلوس نکالتے ہیں ہم پر 7ata لگ جاتا ہے عدالت نے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، وزیر قانون میرا شاگرد ہے مجھے تعنے ملتے ہیں کہ نالائق شاگرد پیدا کیا، رؤف حسن نے ملک کو 75 سال دئیے ہیں کینسر کے مریض ہیں،رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ ہوا کیا اس میں کسی کو گرفتار کیا گیا حملہ آور کوئی اور تھے کپڑے کسی کے پہن رکھے تھے۔
رؤف حسن کےوکیل علی بخاری نےدلائل میں کہاکہ بندے کو رکھ کر کیا کرنا ہے موبائل فون تو ان کے پاس ہیں،بندے کا لیبارٹری ٹیسٹ کروانا ہے تو بلڈ سیمپل لے جائیں بندہ کیوں چاہئے۔
عدالت نے رؤف حسن سمیت 9 ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا۔رؤف حسن کیس میں عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
عدالت نے رؤف حسن سمیت شریک 9 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے سنایا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
اکتوبر 29, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔