
پاک فضائیہ نے رائل انٹرنیشنل ائیر ٹیٹو شو میں عالمی سطح پر اعزازات اپنے نام کر لیے۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے رائل انٹرنیشنل ائیر ٹیٹو شو میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کر لیے۔یہ ایئر شو لندن کے قریب’’رائل ائیر فورس فیئر فورڈ‘‘ میں منعقد ہوا، جسے دنیا کے سب سے بڑے اور معزز فوجی ہوابازی کے مظاہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔اس سال ایونٹ میں 30 مختلف ممالک نے شرکت کی، تاہم پاکستان کا جے ایف-17 تھنڈر طیارہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
جے ایف-17 نے اپنی منفرد صلاحیتوں اور پیشکش کے باعث’’اسپرٹ آف دی میٹ‘‘ٹرافی جیت لی، جو نمایاں اور متاثر کن کارکردگی پر دی جاتی ہے۔اسی شو میں پاک فضائیہ کے سی-130 طیارے نے بھی میدان مار لیا، جسے بہترین مجموعی پیشکش اور سجاوٹ کے لیے “Concours d’Elegance” ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ طیارہ پاکستانی ثقافت اور جذبے کی نمائندگی کرتا ہوا ایک شاہین کے ٹیٹو سے مزین تھا، جس کی تیز نگاہیں اور جری انداز دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہیں۔
مجھےتحریک انصاف کےنظریاتی ورکرزسےدلی ہمدردی ہے،عظمیٰ بخاری
جولائی 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپرکوئٹہ پہنچ گئے
مارچ 13, 2025 -
اسرائیلی حملہ:حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید
ستمبر 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔