’ رحمتہ اللعالمین ‘کیلی گرافی نمائش کامقصدطلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کوفروغ دیناہے،وی سی این سی اے

0
79

وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نےکہاہےکہ ’ رحمتہ اللعالمین ‘کیلی گرافی نمائش کامقصدطلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کوفروغ دیناہے۔
نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے ٹولینٹن بلاک میں’رحمتہ اللعالمین‘کے موضوع پر ایک شاندار کیلی گرافی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
اس نمائش میں این سی اے کے طلبہ و طالبات کی تخلیقات کو پیش کیا گیا، جنہوں نے اسلامی فنون اور روحانیت کو کیلی گرافی کی مدد سے بے حد خوبصورتی سے اجاگر کیا۔طلبہ کے بنائے ہوئے فن پارے’ رحمتہ اللعالمین ﷺ ‘کی عظیم شخصیت اور ان کی تعلیمات کو منفرد انداز میں پیش کرتے ہیں۔ نمائش میں پیش کیے گئے ہر فن پارے نے اسلامی ثقافت، روحانیت اور تاریخی اقدار کو ایک نئے زاویے سے پیش کیا۔
اس موقع پر تعلیمی، سماجی اور ثقافتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے شرکت کی اور طلبہ کے فن پاروں کی خوب تعریف کی۔
وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کے مطابق اس نمائش کا بنیادی مقصد طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا، اسلامی ورثے کو نمایاں کرنا اور نوجوان نسل کو فنونِ اسلامی کی طرف راغب کرنا ہے۔
نمائش کے دوران طلبہ نے’ رحمتہ اللعالمین ﷺ‘ کی تعلیمات کو کیلی گرافی کے منفرد فن پاروں کے ذریعے دلکش انداز میں پیش کیا۔

Leave a reply