اداکارہ انمول بلوچ نےکامیاب رشتوں کارازبتادیا

0
22

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ انمول بلوچ نےکہاہےکہ رشتہ بنانے سے پہلے انسان کو اپنے جذبات کو بہتر طور پر سمجھنا چاہیے۔
اداکارہ انمول بلوچ کاحال ہی میں ایک انٹرویومیں اپنےخیالات کااظہار کرتے ہوئےکہناتھاکسی بھی رشتے کو کامیاب بنانے کے لیے ذہنی طور پر مضبوط ہونا بہت ضروری ہے ، کسی بھی رشتے میں قدم رکھنے سے پہلے انسان کو اپنے آپ پر توجہ دینی چاہیے۔کیونکہ رشتے کی بنیاد صحت مند ذہن پر ہی ممکن ہے، رشتہ بنانے سے پہلے انسان کو اپنے جذبات کو بہتر طور پر سمجھنا چاہیے اور اس کے لیے خود پر توجہ دینا ضروری ہے۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ تعلق میں خود کو نہیں کھونا چاہیے اور انسان کو اپنی حقیقت کو برقرار رکھنا چاہیے۔ اگر آپ اپنے جذبات کا سامنا کرنا سیکھ لیں تو ہی آپ اپنے پارٹنر کو بہتر طریقے سے سمجھ پاتے ہیں۔

Leave a reply