رضوان اورشان مسعودکی کپتانی سےمتعلق پی سی بی کی وضاحت

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےرضوان اورشان مسعودکی کپتانی سےمتعلق وضاحت دےدی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی سی بی ون ڈے ٹیم کے لیے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے اور ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو قیادت سونپنے پر غور کر رہا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ نہ تو سلیکشن کمیٹی میں زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔
بورڈ کے مطابق اس حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔