
روس میں اعلیٰ الصبح 8.8شدت کازلزلہ آنےسےعمارتیں لرزاُٹھی ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق روس کے علاقے کامچٹکا کے مشرقی ساحلی علاقے میں 8.8شدت کاخطرناک قسم کازلزلہ آنےسےعمارتیں لرزاُٹھی ،سونامی کی لہریں کامچٹکاجزیرہ سےٹکراگئیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق زلزلےسےلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،جس سےشہری گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق زلزلے کا مرکز روس کے کامچٹکا جزیرہ نما میں Petropavlovsk شہر کے مشرق میں تقریباً 136 کلومیٹر کے فاصلے پر 19 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق علاقائی گورنر کاکہناہےکہ 4میٹرسونامی کی لہروں سےساحلی علاقوں میں عمارتوں کونقصان ہوا،ساحلی علاقوں سےانخلاکےاحکامات جاری کردئیےگئےہیں جبکہ 10کےقریب آفٹرشاکس بھی ریکارڈکئےگئےہیں۔
روسی وزیر کے مطابق زلزلے کے بعد کامچٹکا کے مختلف حصوں میں 3 سے 4 میٹر اونچی سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔زلزلے کے باعث چند افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نےسونامی کی وارننگ کواپ گریڈکردیا۔
جاپانی موسمیاتی ایجنسی کےمطابق 3میٹرتک سونامی کی لہریں ساحل کی طرف بڑھ رہی ہیں،جاپان کےشمالی ساحلی علاقےہوکیڈومیں بھی سونامی کی لہریں۔
دوسری جانب فلپائن میں بھی سونامی وارننگ جاری کردی گئی،ساحلی علاقوں سے انخلاکےاحکامات جاری،برٹش کولمبیا،کیلی فورنیا،الاسکا،ہوائی ،اوریگن اورواشنگٹن میں بھی سونامی الرٹ جاری کردیاگیا۔
ترکیہ میں قیامت خیززلزلہ:متعددعمارتیں مہندم
اگست 11, 2025مملکت کے کن علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے؟
اگست 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔