ریلوے کا اپنے مسافروں کو لگژری سیلون کی سہولت دینے کا فیصلہ

0
5

ریل کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری،ریلوے نےاپنے مسافروں کو لگژری سیلون کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر محکمہ ریلوے نے ریل کے مسافروں کو لگژری سیلون کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔ وزیر ریلوے، چیئرمین ریلوے کے سیلون بھی مسافروں کیلئے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان ریلویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو افسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی، نیز ریل کے مسافروں کی سہولت کیلئے ان لگژری سیلونز کاکرایہ انتہائی مناسب رکھا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹرین کے مسافر ریلوے لگژری سیلون کو بک کروا کر اپنے خاندان کے ہمراہ آرام دہ اور پُرسکون سفر کر سکیں۔ریل کا سفر بہت سے لوگوں کیلئے رومانوی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں بین الاصوبائی اور بین الاضلاعی سفر کیلئے ہر روز ہزاروں مسافر بذریعہ ٹرین سفر کرتے ہیں۔

Leave a reply