زرعی شعبےمیں پائیداراصلاحات سےمعیشت کومزیدفروغ ملے گا ،وزیراعظم

0
9

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ زرعی شعبےمیں پائیداراصلاحات سے معیشت کومزیدفروغ ملےگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت زرعی شعبےکی ترقی سےمتعلق جائزہ اجلاس منعقدہوا۔جس میں اہم فیصلے کیےگئے۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ زرعی اجناس کی اسٹوریج گنجائش بڑھانے کیلئےاقدامات تیزکئے جائیں، فارم میکینائزیشن کی ترویج کیلئےمشینری اورآلات پرٹیکس بتدریج کم کیا جائے، صوبوں کازرعی شعبےکی ترقی کیلئےمنصوبے،فنڈزکی فراہمی خوش آئندہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ زرعی شعبےمیں پائیداراصلاحات سےمعیشت کومزیدفروغ ملےگا،زرعی شعبےمیں اصلاحات سےپیداواری لاگت میں کمی آئےگی،زرعی سکالرشپ پرچین بھیجےجانیوالےافرادواپسی پرقابل قدرخدمات انجام دینگے ،آئندہ بجٹ میں کھاداورزرعی ادویات پرٹیکس نہیں لگایاجارہا۔

Leave a reply