سعودی ایئر لائن فلائی ادیل کا پاکستان کیلئے پروازوں میں اضافہ

0
2

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری ،سعودی ایئر لائن فلائی ادیل نے پاکستان کیلئے پروازوں میں اضافہ کردیا، پشاور اور اسلام آباد کیلئے بھی آپریشن کا آغازکردیا۔
سعودی ایئر لائن فلائی ادیل نے پاکستان کیلئے اپنی باقاعدہ پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے پشاور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں۔ فلائی ادیل اب ہر ہفتے پیر اور بدھ کو ریاض سے پشاور کیلئے دو پروازیں چلائے گی۔
ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر 25 اگست 2025 کو افتتاحی پرواز کا خیرمقدم کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فلائی ادیل کےاس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور اور اسلام آباد کیلئے ان پروازوں سے فضائی روابط مزید مضبوط ہوں گے، مسافروں کو سہولت ملے گی اور پاکستان و سعودی عرب کے تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

Leave a reply