سعودی ایئر لائن کیلئے عالمی اعزاز: پاکستانی مسافروں کو بہتر سروس ملے گی

0
27

فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری، سعودی ایئر لائن نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی مسافروں کو بھی عالمی سروس ملے گی۔
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ ایئر نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقدہ ورلڈ ٹریول کیٹرنگ اینڈ آن بورڈ سروسز ایکسپو 2025 میں ٹریول پلس ایئر لائن ایمینیٹی ایوارڈز اور آن بورڈ ہاسپٹیلٹی ایوارڈز حاصل کر لیے ۔یہ اعزاز سعودیہ کی عالمی معیار کی خدمات اور سہولیات کے حوالے سے غیر معمولی آن بورڈ مہمان نوازی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور خاص طور پر پاکستان آنے جانے والے مسافروں کے سفری تجربے کو بڑھاتی ہے۔
سعودیہ کی خصوصی ELIE SAAB سہولت کٹس نے ٹریول پلس ایوارڈز میں علاقائی اور عالمی سطح پر فرسٹ اور بزنس کلاس کیلئے گولڈ ایوارڈ حاصل کیا۔ پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں پر پیش کی جانے والی یہ سٹائلش کٹس پاکستانی مسافروں کیلئے ایک نئی سطح کی لگژری فراہم کریں گی۔
سعودیہ کے سعودی کافی کپ اقدام کو ٹریول پلس ایئر لائن ایمینٹی ایوارڈز میں فرسٹ کلاس گلاس ویئر کیلئے گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ مملکت کی وزارت ثقافت کے تحت کلنری آرٹس کمیشن کے ساتھ شراکت میں شروع کیے گئے اس اقدام میں سعودی عرب کے متنوع علاقوں کی نمائندگی کرنیوالے دستکاری کے کپ پیش کیے گئے۔ یہ عالمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ثقافتی عناصر کو اپنی خدمات میں شامل کرنے کیلئے سعودی عرب کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔
ورلڈ ٹریول کیٹرنگ اینڈ آن بورڈ سروسز ایکسپو 2025 میں مسافروں کو آرام دہ سفر کی فراہمی کے حوالے سے سعودیہ کو ٹریول پلس پسنجر امینٹی فائیو سٹار ریٹنگ 2025 سے بھی نوازا گیا ۔آن بورڈ مہمان نوازی ایوارڈز کی کٹیگری میں سعودیہ کو بہترین سروس ایکوئپمنٹ اور کیبن کریو نیفارم کیلئے کریو کٹیگری میں اعزاز سے نوازا گیا۔
سعودیہ ایئر کا کہنا ہے ان شاندار ایوارڈز کے ساتھ سعودیہ پاکستانی مسافروں کی بہترین خدمت کرتی رہے گی اور پاکستان آنے اور جانے والے ہر سفر میں عالمی معیار کی مہمان نوازی، لگژری اور ثقافتی رنگ کی فراہمی کو یقینی بناتی رہے گی۔

Leave a reply