سفر و سیاحت کا نیاانداز:بغیر ڈرائیور والی روبوٹیکسی سروس کا آغاز

سفر و سیاحت کا نیاانداز،بغیر ڈرائیور والی روبوٹیکسی سروس کا آغاز،ٹیسلا نے ٹیکساس میں بغیر ڈرائیور والی روبوٹیکسی سروس متعارف کروادی۔
الیکٹرک گاڑیاں بنانیوالی مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا نے ٹیکساس کے شہر آسٹن میں اپنی بغیر ڈرائیور والی خودکار روبوٹیکسی سروس محدود سطح پر شروع کی، جسے کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے دہائی بھر کی محنت کا ثمر قرار دیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب ٹیسلا کی خودکار گاڑیوں نے انسانی ڈرائیور کے بغیر باقاعدہ مسافروں کو سروس فراہم کی ہے۔ٹیسلا نے اس منصوبے کیلئے آسٹن کے علاقے ساؤتھ کانگریس میں تقریباً 10 گاڑیوں پر مشتمل ایک مختصر ٹرائل شروع کیا۔ ہر گاڑی میں اگلی نشست پر ایک سکیورٹی مانیٹر موجود ہوگا، مگر ڈرائیور کی نشست خالی ہوگی، مسافروں سے فی سواری تقریباً ساڑھے چار امریکی ڈالر وصول کیے جا رہے ہیں۔بغیر ڈرائیور والی روبوٹیکسی سروس کا دائرہ محدود علاقوں تک رکھا گیا ہے،نیز خراب موسم، مشکل چوراہے اور کم عمر (18 سال سے کم) مسافروں سے گریز کیا جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ اہم سنگ میل ضرور ہے، لیکن پوری روبوٹیکسی صنعت کی شروعات کا ابتدائی مرحلہ ہی کہا جا سکتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سولرکس کوملےگا؟حکومت نےطریقہ کارواضح کردیا
جولائی 10, 2024 -
چینی جاسوس کیمرا ،جو خلا سے چہرے پہچان سکتا ہے
مارچ 15, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔