سورج آگ برسائےگایابادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
8

سورج آگ برسائےگایابادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے اور ملک کے بالائی علاقوں بشمول وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زائد رہے گا، جبکہ جنوبی علاقوں جیسے بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم شدیدگرم رہنےکی توقع ہے،شہراقتدارمیں شام کےوقت آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش بھی متوقع ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکی توقع ہےجبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں گردآلودہوائیں چلنےکابھی امکان ہے،شام کےوقت راولپنڈی، گلیات،چکوال،جہلم اورگردونواح میں آندھی اورچندمقامات پربارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،سندھ کےمتعدداضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنےکابھی امکان ہے،اُدھرخیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،خیبرپختونخواکےمیدانی علاقوں میں گردآلودہوائیں چلنےکاامکان ہے،چترال،دیر،سوات،مالاکنڈ،مانسہرہ،شانگلہ اورکوہستان میں بارش متوقع ہے،ایبٹ آباد،پشاور، کرم، کوہاٹ،وزیرستان اورگردونواح میں آندھی اوربارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں گردآلودہوائیں چلنےکی توقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہےجبکہ شام کے وقت گلگت بلتستان میں چندمقامات پرتیزہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے،دوسری جانب کشمیرمیں موسم گرم اورشام کےوقت گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

Leave a reply