
سورج آگ برسانے لگا، ملک بھر میں21 مئی سے ہیٹ ویو کاالرٹ جاری،پاکستان میں اس سال کتنی گرمی پڑے گی؟محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 10 دن کے دوران ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہوں گے، تاہم ملک کے شمالی علاقوں میں گردو غبار کے طوفان، گرج چمک اور تیز بارشوں کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری میں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی فضا میں ہائی پریشر کی موجودگی کے نتیجے میں ملک کے بیشتر حصوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں 21 مئی تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال اور 23 سے 27 مئی تک شدید ہیٹ ویو ہوگی۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکاامکان ہے،کچھ مقامات پرتیزہواؤں کےساتھ بارش ہوسکتی ہے، اُدھر خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، چترال ،دیر ،سوات ،کوہستان اوربٹگرام میں تیزہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے،پشاور،صوابی ،مانسہرہ اورایبٹ آبادمیں بھی بارش کی توقع ہے،نوشہرہ ،چارسدہ،کرم ،وزیرستان ،بنوں،کوہاٹ،کرک اورڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ مری،گلیات،راولپنڈی،اٹک ،چکوال اورجہلم میں تیز ہوائیں چلنےاوربارش کاامکان ہے، لاہور،سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورنارووال میں بارش متوقع ہے،فیصل آباد،شیخوپورہ،جھنگ اوربھکرمیں بھی تیزہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے،دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہےگا،دوپہرکےبعدسندھ کےبیشتراضلاع میں تیزگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے،اُدھربلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔