
حیرت انگیز فلکیاتی مظہر،سورج کو اب تک کا سب سے طویل گرہن لگنے والا ہے۔اب تک کے طویل ترین سورج گرہن کو کن کن علاقوں میں دیکھا جاسکے گا؟ماہرین ِ فلکیات نے بتا دیا۔
ماہرین کے مطابق اگست 2027 میں سورج کو لگنے والا مکمل سورج گرہن 21 ویں صدی کا سب سے طویل سورج گرہن ہوگا، یہ گرہن کم از کم 6 منٹ اور 23 سیکنڈز تک جاری رہے گا، جو اسے اس صدی کا منفرد ترین فلکیاتی مظہر بنانے کا باعث ہو گا۔یہ تاریخی گرہن 2 اگست 2027 کو بحر اوقیانوس یا اٹلانٹا اوشین سے شروع ہوگا اور آبنائے جبل الطارق (Strait of Gibraltar) تک پہنچے گا، جبکہ جنوبی سپین، جبل الطارق اور شمالی افریقا میں رہنے والے افراد اس شاندار فلکی مظہر کا حیران کن نظارہ کر سکیں گے۔
ماہرین کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 90 ملین افراد اسے براہِ راست طور پر پاتھ آف ٹوٹیلیٹی سے دیکھ سکیں گے، جو اس کی وسعت اور اہمیت کو مزید بڑھادے گا۔یہ سورج گرہن مختلف ممالک سے گزرے گا ،جن میں الجزائر، تیونس، لیبیا، مصر، سعودی عرب، یمن اور صومالیہ بھی شامل ہیں،جبکہ یہ گرہن بحر ہند میں جا کر ختم ہوگا۔ان ممالک کے عوام کیلئے یہ ایک نایاب اور قابلِ دید لمحہ ہوگا، جہاں وہ آسمان پر چاند کی تاریکی میں چھپے سورج کو براہِ راست دیکھ سکیں گے۔ یہ حیرت انگیز فلکیاتی مظہر ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب انسان زمین سے باہر رہائش کے خواب کو حقیقت بنانے کے قریب ہے۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔