سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

0
52

مقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت ہزاروں روپےکی کمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 51 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 55 ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہو گئی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزسونےکی فی تولہ قیمت میں4600 روپے کے بڑے اضافے کے بعدسونا 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھادس گرام سونے کی قیمت 3944 روپے اضافے کے بعد10گرام سونےکی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے ہوگئی تھی۔

Leave a reply