سونےکی قیمت میں 1000روپےکی کمی

0
45

صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 1000روپےکی کمی ہوگئی فی تولہ کتنےکاہوگیاجانیے۔
سوناخریداروں کےلئے بڑی خوشخبری،مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی ہوگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 63 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 25 ہزار 480 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2515 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزمقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ہوتھا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 64 ہزار روپے فی تولہ ہوگیاتھا،10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے پر پہنچ گیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 2524 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply