پاکستان شوبزانڈسٹری کےمشہورومعروف اداکارفوادخان کی سپرہٹ فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ آئندہ ماہ بھارت میں ریلیز ہوگی۔
فوادخان کی فلم ’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘نےنہ صرف پاکستان میں کامیابی کےجھنڈےگاڑھےبلکہ بزنس میں ماضی کےتمام ریکارڈبھی توڑدئیے۔
بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےبھارت میں موجوداداکارفوادخان کےمداحوں کےلئےاچھی خبرکیونکہ میگافلم’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘رواں سال 20ستمبرکوسینماگھروں کی زینت بنےگی۔’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے دیگر مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘کو بھارت میں ممکنہ طور پر زی اسٹوڈیوز ریلیز کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان دشمن انتہاپسند پاکستانی فلمدی’ لیجنڈ آف مولا جٹ ‘کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
مولا جٹ 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی اور غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔ فلم مولا جٹ 1979 کی ہٹ فلم مولا جٹ کا ری میک ہے۔ فلم کے دو مرکزی کردار مولا جٹ اور نوری نت نے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی جو اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔
کبریٰ خان پیادیس کب سدھاریں گی؟تاریخ سامنےآگئی
جنوری 11, 2025اداکارہ نیلم منیرکی بارات کی تصویرکےسوشل میڈیاپرچرچے
جنوری 6, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قدیم ونڈ کیچر آج کے اے سی سے طاقتور تھے ؟
جون 1, 2024 -
غزہ میں اسرائیلی بربریت سےمزید34فلسطینی شہید
اگست 29, 2024 -
پاکستان کرکٹ ٹیم آج لندن روانہ ہوگی
مئی 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔