
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتےمقدمات کی سماعت کیلئے6بینچزتشکیل دے دیے گئے ،چیف جسٹس بننے کےبعدجسٹس یحییٰ آفریدی پہلی بارلاہوررجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
ۡآئندہ ہفتےکےلئےتشکیل دیےگئےبینچزمیں 4بینچ پرنسپل سیٹ اورلاہورکراچی میں ایک ایک بینچ سماعت کرےگا۔چیف جسٹس پاکستان لاہوررجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گےجوکہ چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالنےکےبعدپہلی مرتبہ سماعت لاہوررجسٹری میں کرینگے۔جسٹس شکیل احمداورجسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔
پرنسپل سیٹ پرجسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس عقیل عباسی بینچ ون میں شامل ہونگےجبکہ بینچ ٹوجسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس عرفان سعادت اورجسٹس ملک شہزادپرمشتمل ہوگااسی طرح ہی بینچ تین بھی جسٹس شاہدوحیداورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل ہوگا۔
بینچ چارجسٹس شاہدوحید،جسٹس عقیل عباسی اورجسٹس گل حسن پرمشتمل ہوگاجبکہ کراچی رجسٹری بینچ جسٹس منیب اختراورجسٹس شفیع صدیقی پرمشتمل ہوگاجبکہ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی عہدہ سنبھالنےکےبعدپہلی بارسماعت کریں گے۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔