سپریم کورٹ کافیصلہ،الیکشن کمیشن نےمخصوص نشستوں کی بحالی کانوٹیفکیشن جاری کردیا

0
7

سپریم کورٹ کےمخصوص نشستوں سےمتعلق فیصلے پرالیکشن کمیشن نےمخصوص نشستوں کی بحالی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کےنوٹیفکیشن کےمطابق قومی اسمبلی میں خیبرپختونخواکی خواتین کی 5مخصوص نشستیں بحال کردی گئیں،قومی اسمبلی میں خیبرپختونخواکی مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کودودونشستیں مل گئیں۔قومی اسمبلی میں خیبرپختونخواکی ایک مخصوص نشست جےیوآئی کومل گئی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب سےقومی اسمبلی میں خواتین کی11مخصوص نشستیں بحال کردی گئیں،جن میں سے10نشستیں مسلم لیگ ن کومل گئیں جبکہ پنجاب سے پیپلزپارٹی کوقومی اسمبلی میں ایک مخصوص نشست مل گئی۔قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی تین نشستیں بھی بحال کردی گئیں،قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اور جے یوآئی کوایک ایک اقلیتی نشست مل گئی۔
الیکشن کمیشن کےنوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ خیبرپختونخوااسمبلی میں خواتین کی 21 مخصوص نشستیں بحال کردی گئیں،خیبرپختونخوااسمبلی میں جےیوآئی کو8،ن لیگ کو6 اورپیپلزپارٹی کو5نشستیں مل گئیں، تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اوراےاین پی کوبھی ایک ایک مخصوص نشست مل گئی ،خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی چارنشستیں بھی بحال کردی گئیں۔

Leave a reply