سیاحت کا فروغ :جھیل سیف الملوک کو 6ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

طلسماتی حسن سے مالا مال جھیل سیف الملوک کی سیر سے لطف اندوز ہونے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے خوشخبری،موسم سرما میں شدید برفباری اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث تقریباً 6 ماہ تک بند رہنے والی جھیل سیف الملوک کو ایک بار پھر سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق جھیل تک جانیوالی سڑک کو حالیہ مرمت اور بحالی کے بعد ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، جس سے سیاح اب برف سے ڈھکی فروزن جھیل سیف الملوک کا دلکش نظارہ کر سکیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق جھیل روڈ مختلف مقامات پر برفباری اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی تھی، تاہم ناران کھلنے کے فوری بعد جھیل سیف الملوک کو جانیوالی سڑک کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق اب سیاح جھیل کی سیر کے ساتھ آتی ہوئی گرمی میں سیاح یہاں کے سرد موسم میں قدرتی مناظر کا لطف بھی اُٹھا سکیں گے۔اس اقدام کو سیاحت کے فروغ کیلئےمثبت قرار دیا جا رہا ہے۔ جھیل سیف الملوک کا نام ایران کے ایک شہزادے کی کہانی سے منسوب ہے۔یہ جھیل سطح ِ سمندر سے 10 ہزار 580 فٹ کی بلند ہے، جبکہ اس کی سطح کا رقبہ تقریباً 3 اعشاریہ 6 کلومیٹر ہے۔ دی گارڈین نے جھیل سیف الملوک کو دنیابھر کے سیاحوں کیلئے پاکستان کی پانچویں بہترین منزل قرار دیا ہے۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف دلائل مکمل
اپریل 16, 2024 -
ایران میں انتخابات،مسعودپزشکیان صدرمنتخب
جولائی 6, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔