سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آپریشن بحال، ایئرلائنز کے شیڈول جاری

0
3

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کردیاگیا، ایئرلائنز کے شیڈول جاری کردئیےگئے ۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے اور بحالی کے بعد گزشتہ روز بین الاقوامی پرواز کی سیالکوٹ آمد ہوئی۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہونےکے بعد شارجہ سے بین الاقوامی پرواز سیالکوٹ روانہ کردی گئی، پرواز میں 170 مسافر سوار تھے۔سیالکوٹ ایئرپورٹ پر رن وے، ایپرون، ٹرمنل بلڈنگ و ضروری آلات سیلاب سے مکمل محفوظ ہیں۔
فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی تمام ایئرلائنز نے فوری شیڈول جاری کردیا ہے اور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Leave a reply