سینٹرل پولیس آفس کراچی میں انسپکٹر رینک کے عہدوں پر ترقی پانیوالے 294 افسران کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد

0
146

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سندھ نے سب انسپکٹرز سے انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی پانیوالے کراچی رینج کے 109 افسران کو رینک لگائے۔

تفصیلات کے مطابق ہم نے ایس ایچ اوز کی ذمہ داریوں کے لیئے نئے اور باصلاحیت انسپیکٹرز کومواقع دینا ہے۔ اُن ایس ایچ اوز کو اور تھانوں کو بااختیار اور معاشی طور پر خودمختار بنانا چاہتے ہیں۔

تھانوں کو براہ راست بجٹ کی منتقلی اور ایس ایچ اوز کو اس کا اختیار دینے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ افسران اور سیکورٹی اہلکار میں فرق صرف تفتیشی صلاحیت اور اختیار کا ہے۔ ہمیں اپنے شعبہ تفتیش کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی کی وجہ جرائم پیشہ افرادطکے خلاف پولیس کا سخت ایکشن ہے۔ پولیس کاروائی کی بدولت کراچی کاکرائم ریٹ یومیہ 160 پر آگیا ہے۔ سندھ پولیس ڈویژنوں میں مزید 8000 مختلف سینئر رینکس کی آسامیوں میں اضافہ کے لیئے سفارش کرے گی۔

سینئر رینکس کی آسامیوں میں اضافے سے ڈویژنوں میں ترقی کے خواہشمند اور منتظر اہلکاروں کو ایک وقت میں ترقی کے موقع میسر آسکیں گے۔ ہم پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیئے ہیلتھ انشورنس متعارف کروانے جارہے ہیں۔

پولیس اہلکار 10 لاکھ تک کا علاج ملک کے کسی بھی اچھے اور اسپتال سے کرواسکیں گے ۔اہلکاروں کے بچوں کی اعلی اور معیاری تعلیم جیسی سہولت کے لیئے پولیس کیڈٹ کالج منصوبہ بھی متعارف کروانے جارہے ہیں۔

Leave a reply