شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز

0
130

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دربار ہال سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا, جس میں چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری خزانہ نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو محکموں کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے، عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے، صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں۔ مریم نواز افسروں کو سیلوٹ کرتی ہوں، میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی نہ ہونے دوں گی، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے، سٹرکچرل ریفارمز کرنا ہوں گی، مسائل کی جڑ تک پہنچ کر ختم کریں گے، افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں، کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا، عوام کی خدمت کے مشن کی تکمیل کے لئے اچھی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔

 

Leave a reply