
صارفین کیلئے اہم خبر،نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی1 روپے 79 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرا کےنوٹیفکیشن کےمطابق بجلی صارفین کو 24ارب کاریلیف پیکیج دیاجائےگا۔ جولائی 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق ملک بھر کے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا،بجلی سستی کرنے کا فائدہ ستمبر کے بلوں میں صارفین کو ملے گا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی، تاہم نیپرا نے اس سے زیادہ کمی کرتے ہوئے 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے ملک بھر کے صارفین کو تقریباً ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔