صحافت کےنام پرگمراہ کن پروپیگنڈاناقابل قبول ہے،امریکا

0
6

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ صحافت کےنام پرگمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ہے،ٹیرف لاگو کر کےامریکی معیشت کوکئی ٹریلین ڈالرکےنقصان سےبچایا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق واشنگٹن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ یہ رپورٹرزبدنیت اورخطرناک عزائم رکھنےوالےافرادہیں،سی این این اورنیویارک ٹائمزکےجعلی رپورٹرزکوبرطرف کیا جاناچاہیے،صحافت کےنام پرگمراہ کن پروپیگنڈاناقابل قبول ہے، امریکی طیاروں نےایران میں اہداف کومکمل تباہ کیا،ایران میں تباہی کونہ ماننےوالامیڈیافیک نیوزہے۔
ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ عوام میں اشتعال اورغلط فہمیاں پھیلانےکی کوشش کی جارہی ہے،ہم نےٹیکسوں میں ریکارڈ کٹوتی اوراخراجات میں کمی کی، ٹیرف لاگو کرکےامریکی معیشت کوکئی ٹریلین ڈالر کے نقصان سےبچایا،بگ بیوٹی فل بل کےذریعےمعیشت کوبہتربنائیں گے ،امریکاسےغیرملکی تارکین وطن کوباہرنکال رہےہیں،بائیڈن دورمیں 11ہزار سےزائدقاتل امریکاآئے،تارکین وطن کی اکثریت جرائم میں ملوث ہے۔ ہر سال 10لاکھ تارکین وطن کوامریکاسےبےدخل کیا جائےگا،بارڈرسیکیورٹی کےلئےبھاری فنڈز مختص کئے۔
امریکی صدرکاکہناتھاکہ چین اوریورپی یونین سےٹیرف اورتجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے،بگ بیوٹی فل بل منظورنہ ہواتوٹیکس میں68فیصداضافہ ہوگا، ہم ٹیکسوں میں ریکارڈکمی اورسرکاری اخراجات میں کمی کررہےہیں،بارڈرسیکیورٹی کےلئےبھاری فنڈزمختص کررہےہیں،دفاعی بجٹ میں اضافہ کررہے ہیں،فوج کو مزیدجدیدسازوسامان فراہم کریں گے،درآمدات پرٹیرف لگانےکامقصدمقامی صنعتوں کاتحفظ کرنا ہے۔

Leave a reply