صدرِ مملکت کی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، اتحاد و عزم کی علامت قرار

0
2

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ آزادی کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ 14 اگست کا دن ہمیں جُرات، قربانی اور قومی اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔
صدرزرداری نے حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں غیرمعمولی اتحاد، طاقت اور عزم کا مظاہرہ کیا، جو پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور قومی ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی ہماری ثابت قدمی، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے۔ بھارت کی بلاجواز جارحیت کا ہم نے حکمت، صبر اور مکمل دفاعی تیاری کے ساتھ جواب دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا پاکستان کو ایک پُرامن ملک کے طور پر دیکھتی ہے، جو امن کا خواہاں ہے لیکن کسی دباؤ یا جبر کے آگے سر نہیں جھکاتا۔

Leave a reply