صنم سعیدکےہاں بیٹےکی پیدائش،اداکارہ نےنام بتادیا

0
12

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعیدکےہاں بیٹےکی پیدائش،اداکارہ نےنام بھی بتادیا۔
اداکارہ نے فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراپنےمداحوں کےساتھ یہ خبرشیئرکی ،صنم سعیدنےا پنی سٹوری میں اپنےبیٹےکانام ولی حسن مرزا بتایا اور ساتھ ہی بیٹے کی پیدائش کی تاریخ 18 مئی 2025 بتائی۔
اداکارہ صنم سعید نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے بیٹے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
صنم سعیدکی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔
اداکارہ ماورا حسین نے لکھا کہ بہت پیارا نام ہے، وہ جلد چھوٹے ہینڈسم سے ملنے جائیں گی۔ اداکارہ مریم نفیس نے صنم سعید کی پوسٹ پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری رہا۔
واضح رہےکہ صنم سعید نےمارچ 2023کوشوبزانڈسٹری سےتعلق رکھنےوالے محب مرزا کےساتھ شادی کی تھی۔

Leave a reply