طلباء کاسیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

0
10

طلباء کاسیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ ،طلباء نے سیف سٹی کی ڈیجیٹل وال پر شہر بھر میں جاری سیکیورٹی اور مانیٹرنگ سسٹم کا مشاہدہ کیا۔
انٹرن شپ پروگرام کے 19ویں سیشن میں مختلف یونیورسٹیوں کے 300 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔اس موقع پرطلباو طالبات کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا گیا اور بریفنگ دی گئی ۔
طلباء نے سیف سٹی کی ڈیجیٹل وال پر شہر بھر میں جاری سیکیورٹی اور مانیٹرنگ سسٹم کا مشاہدہ کیا۔طلباء کو پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی اپ گریڈیشن اور جدید سہولیات بارے بتایا گیا۔
طلباء کو ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، بلڈ بنک اور میثاق سینٹر بارے بریفنگ دی گئی ، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی سہولت بارےبریفنگ دی گئی کہ دیگر صوبوں کے شہریوں کو بھی مدد فراہم کی جا رہی ہے،بریفنگ میں بتایاگیاکہ دیگر صوبوں کے شہری گمشدگی کی اطلاع کیلئے 0309-0000015 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
طلباو طالبات نےسیف سٹی کی جانب سے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور اقدامات کو قابلِ تحسین قراردیا۔

Leave a reply