طلبا کیلئے اہم خبر، سکولوں میں نئے کلاس رومز بنانے کا فیصلہ

0
3

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، سرکاری سکولوں میں نئے کلاس رومز بنانے کا فیصلہ،پنجاب کے 1139 سکولوں میں ابتدائی تعلیم کے کلاس رومز بنائے جائیں گے۔کلاس رومز بنانے میں 25 کروڑ روپےلاگت آئے گی۔
کتابیں ،فرنیچر اورلرننگ کٹس کی خریداری کیلئے فی سکول اڑھائی لاکھ دیئے جائیں گے۔ ای سی ای رومز بنانے کیلئے فنڈز سکول سربراہان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے۔
سکول سربراہان مقررہ ڈیڈلائن تک ای سی ای کلاس رومز بنانے کے پابند ہوں گے۔اس سے قبل پنجاب بھرمیں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کیلئے 5 ہزارکلاس رومز بنائےگئےتھے،لاہور کے سکولوں میں ای سی ای کلاس رومز کی تعداد 209 ہے۔
ذہن نشین رہے کہ 80 فیصد سکولوں میں 3 سال قبل فراہم کی جانیوالی ای سی ای کٹس خراب ہوچکیں، سکول سربراہان نے نئی ای سی ای کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply