طلبا کیلئے خوشخبری :امتحانات میں کامیابی کا آسان راز سامنے آگیا

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری،امتحانات میں کامیابی کا آسان راز سامنے آگیا۔
ماہرین کے مطابق امتحانات میں کامیابی کے خواہشمند ہیں تو اس کا راز طلبا کی مناسب نیند میں چھپا ہے۔یہ راز برطانیہ میں ہونیوالی ایک تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے۔
کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو نوجوان جلد سونے کیلئے لیٹ جاتے ہیں اور زیادہ وقت تک سوتے ہیں، ان کے دماغی افعال دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں بہتر ہوتے ہیں اور ذہنی ٹیسٹوں میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اس تحقیق میں 3 ہزار سے زائد نوجوانوں کو شامل کیا گیا اور ان کی نیند کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جلد اور زیادہ وقت تک سونے والے نوجوان مطالعے، الفاظ یاد رکھنے، مسائل حل کرنے اور دیگر ذہنی ٹیسٹوں میں دیگر کو آسانی سے پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔محققین کو توقع تھی کہ نیند کی صحت مند عادات سے نوجوانوں کی دماغی صلاحیتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہوں گے، مگر وہ یہ دیکھ حیران رہ گئے کہ نیند کے دورانیے میں معمولی فرق سے بھی نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق نیند دماغی افعال کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتی ہے، جیسے یادداشت بہتر ہوتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یہ چینی روبوٹ ہے یا لڑکی؟ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے
جنوری 27, 2025 -
’سنگھم اگین‘کےٹریلرنےدھوم مچادی
اکتوبر 7, 2024 -
پبلک مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت پر کام شروع
فروری 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔