طلبا کیلئے خوشخبری:2700 سے زائد سٹوڈنٹس کیلئے سکالرشپ کی منظوری

0
7

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،2700 سے زائد طلبا کیلئے سکالرشپ کی منظوری ،سندھ حکومت نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند 2700 سے زائد ہونہار طلبا کیلئے سکالرشپ کی منظوری دیدی۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ سکالرشپ کےذریعےسندھ کےطلبا ملک بھرکی 90سے زائدسرکاری ونجی جامعات میں تعلیم حاصل کرسکتےہیں، اس سال سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ سے مستفید ہونیوالے طلبا و طالبات کی کل تعداد 7 ہزار 6 سوہوگی۔
ترجمان کے مطابق سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ غریب اورہونہارطلبا کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کیلئے قائم کیا گیا ہے،سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ کےقیام سےاب تک تقریباً 40 ہزارطلبا مستفید ہو چکے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سےصوبےکےطلبا کیلئےآکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی سکالرشپ دی جا رہی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں ذوالفقاربھٹواوربینظیربھٹوسکالرشپ کےتحت اس مرتبہ 3طلبا اور3طالبات کوسکالرشپ دی جارہی ہے۔

Leave a reply