
بالی ووڈمیں مسٹر پرفیکشنسٹ کےنام سےجان پہنچان رکھنےوالےعامرخان کی پہلی شادی کس وجہ سےخراب ہوئی اداکارنےبڑاانکشاف کردیا۔
حال ہی میں اداکارعامرخان نےایک بھارتی پوڈکاسٹ کوانٹرویودیاجس میں مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنے کیرئیراورنجی زندگی کےبارےمیں بڑی تفصیل سے گفتگوکی۔اس دوران عامرخان نےاپنی پہلی شادی کاخاص طورپرتذکراکیاجس میں اُن کاکہناتھاکہ 1986میں 21برس کی عمرمیں گھروالوں سے چور ی رینا دتا سےشادی کی۔ہم دونوں نےفیصلہ کیاکہ یہ شادی صرف کاغذی ہوگی اور اس بارے میں ہم کسی کو نہیں بتائیں گے اور کچھ سالوں بعد اصل میں شادی کریں گے۔
گفتگوکاسلسلہ جاری رکھتےہوئےاداکارنےبتایاکہ15مارچ 1986کومیں نےریناکو شادی کالیگل نوٹس دیاجو 15 یا 16 اپریل کو میچور ہوا، پھر شاید ہفتہ اتوار آگیا اس لیے 18 اپریل کو ہماری شادی ہوئی۔ مجھے یاد ہے، یہ وہی دن تھا جب شارجہ میں پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف آخری گیند پر چھکا مارا تھا۔بالکل اسی دن، ہماری شادی ہوئی۔
مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ ہوا یوں کہ کورٹ میرج کے بعد میں اور رینا اپنے، اپنے گھر چلے گئے، ہم دونوں پریشان تھے کہ گھر والے پوچھیں گے کہاں گئے تھے اور ہم کیا جواب دیں گے، لیکن کسی نے کچھ نہیں پوچھاکیوں کہ دونوں کے گھر والے پاک بھارت میچ دیکھنے میں لگے ہوئے تھے۔
عامر خان نے بتایا کہ شادی کرنے کے بعد میں گھر آیا، کسی نے دھیان بھی نہیں دیا کہ میں آیا ہوں، میں بھی جا کر میچ دیکھنے بیٹھ گیا، اور ویسے بھی ہم وہ میچ جیت رہے تھے، تو مجھے بڑی خوشی ہو رہی تھی، شادی کا دن ہے اور ہم میچ بھی جیت رہے ہیں، میں نے سوچاکہ آج ہم پاکستان کو بھی ہرا دیں تو مزا آ جائے گا۔میں بہت پرجوش تھا، تالیاں بجا رہا تھا، لیکن پھر میچ کی آخری گیند پر پتہ نہیں کہاں سے جاوید میانداد نے چھکا مار دیا، ہم میچ ہار گئے اور پھر میں کافی افسردہ ہو گیا۔
اداکارنےمزیدبتایاکہ کچھ سالوں بعد میری جاوید میانداد سے ایک فلائٹ میں ملاقات ہوئی، میں نے ان سے کہا کہ ‘جاوید بھائی، آپ نے ٹھیک نہیں کیا! آپ نے میری شادی برباد کر دی’۔
عامر خان نے بتایا کہ جاوید یہ سن کر کہنے لگے کہ شادی کیسے خراب کی؟ تو میں نے کہا ‘سر، اسی دن آپ نے چھکا مارا، میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا’۔
یادرہےکہ 18اپریل 1986کوایشیاکپ کےفائنل میچ میں پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں،بھارت نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ اوورز میں246 رنز کا ہدف دیاتھامگرپاکستان کوآخری گیندپر4سکوردرکارتھےتواچانک جاویدمیانداد نےبھارتی بولر چتن شرما کی فل ٹاس گیند پر چھکا رسید کر کے پاکستان کو تاریخی جیت دلائی۔جاوید میاں داد کا تاریخی چھکا آج تک یاد کیا جاتا ہے۔
اداکارہ شیفالی کی موت کیسےہوئی؟اہم شواہدمل گئے
جولائی 1, 2025مہوش حیات نےشادی کیلئےدولہاکی خصوصات بتادیں
جون 30, 2025یوٹیوبررجب کےگھرپرفائرنگ،ملزمان فرار،مقدمہ درج
جون 28, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔