عدالت نےتوہین مذہب الزامات پرکمیشن تشکیل دینےکےفیصلے پر عملدر آمد روک دیا

اسلام آبادہائیکورٹ نےتوہین مذہب الزامات پرکمیشن تشکیل دینےکےفیصلے پر عملدرآمدروک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان نے حکم جاری کرتے ہوئے کمیشن کی تشکیل کاجسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ معطل کر دیا۔
راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ نےکمیشن کی تشکیل کےخلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکی تھی۔
یادرہےکہ اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس سرداراعجازاسحاق نےگزشتہ ہفتے توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستوں پر سماعت کی تھی اور درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو 30 دن میں کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہاکہ وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ کمیشن 4 ماہ میں اپنی کارروائی مکمل کرے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سعودی عرب میں حج2025کی تیاریاں شروع،تفصیلات سامنےآگئیں
اپریل 17, 2025 -
سکولوں میں طلبا کو مفت کتابیں فراہم کرنے کیلئےبجٹ جاری
اکتوبر 31, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔