
لیجنڈ ری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کلے کو مداحوں سے بچھڑے9برس بیت گئے۔
دنیائے باکسنگ پر کئی برس تک راج کرنیوالے محمد علی کلے نے 3جون 2016کو وفات پائی۔ ان جیسا کوئی باکسر پیدا ہوا اور نہ ہوگا، کیونکہ انہوں نے جب بھی رنگ میں قدم رکھا تو حریف کو چاروں شانے چت کرنے کے بعد ہی باہر نکلے۔
محمدعلی کلے نے17جنوری1942کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا،تاہم انہوں نے70 کی دہائی میں اسلام قبول کر لیا۔ مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد محمد علی کلے ہمیشہ نماز کی ادائیگی کے بعد ہی رنگ میں اترتے تھے۔انہوں نے 29 اکتوبر 1960 کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔
باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا، لیکن ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب ساٹھ کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا۔یہ تمغہ جیتنے کے بعد محمد علی کلے کو نسل پرستی کا سامنا بھی کرنا پڑا،مگر اس کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا اور40 سال کی عمر میں انہوں نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ محمد علی کلے نے اپنے 20 سالہ باکسنگ کیریئر کے دوران 56 مقابلے جیتے اور 37 میں ناک آوٹ سکور کیا ۔
ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کاشیڈول اوروینیوزجاری
جون 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔