علیمہ خان کیخلاف ایف آئی آر، تحریک انصاف کا ردعمل

0
2

تحریک انصاف سخت ترین الفاظ میں 8 ستمبر کو عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر ایک اور درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کرتی ہے جس میں نعیم حیدر پنجوتھہ اور دیگر کے نام بھی شامل ہیں۔
تحریک انصاف کاکہناہےکہ اس ایف آئی آر میں پہلے تو صرف دفعات PPC 506، 147، 149، 382، 427 شامل کی گئیں لیکن بعد میں پولیس نے رات گئے اس میں تبدیلی کرکے دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر ڈالیں، حالانکہ ابتدائی ایف آئی آر میں ایسی کوئی دفعات موجود نہیں تھیں۔
صبح جب ہمارے لوگ سادہ عدالتوں میں پیشی کے لیے گئے تو انہیں زبردستی دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ یہ مقدمہ سراسر جھوٹ، بوگس اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے۔
پنجاب پولیس اور حکومت جھوٹی ایف آئی آرز کی پرنٹنگ پریس میں تبدیل ہو چکے ہیں جہاں بالخصوص عمران خان کی فیملی کے افراد کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
علیمہ خان کو صرف اس لیے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ اپنے بھائی عمران خان کے لیے ہر جگہ موجود رہتی ہیں اور ان کا پیغام عوام تک پہنچاتی ہیں۔ وہ ایک باوقار اور باہمت خاتون ہیں، اور پاکستان تحریک انصاف ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں۔

Leave a reply