
علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلاء کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ اڈیالہ جیل میں جمع کرائی گئی دستاویزات بانی پی ٹی آئی عمران خان سے دستخط کے بعد واپس کرائی جائیں۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کیں، ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا ہےجوبانی پی ٹی آئی کا حق ہے، سپریم کورٹ میں اپیل کیلئے بانی پی ٹی آئی کے پاور آف اٹارنی پر دستخط ضروری ہیں، دستخط کیلئے وکلاء نے دستاویزات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دیں، دستاویزات کو بانی پی ٹی آئی کے دستخط کروا کر واپس نہیں کیا جا رہا، سپریم کورٹ سے رجوع کیلئے مقررہ مدت ختم ہو رہی ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت پاورآف اٹارنی پر دستخط کروانے کی اجازت دے، جیل حکام کو حکم دیاجائے کہ عمران خان سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کرانے کی اجازت دیں۔
پاکستان ایک امن اورترقی پسندملک ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
جولائی 25, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان سمیت دنیابھرمیں یوم کشمیرمنایاجارہاہے
فروری 5, 2025 -
حکومتی اخراجات کامعاملہ:وزارتوں کی ڈاؤن سائزنگ پرکام شروع
جولائی 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔