عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت میں توسیع

0
54

عدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت میں توسیع کردی ۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمدافضل مجوکہ نےکی۔عمران خان کی طرف سےوکیل خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔
وکیل خالدچودھری نےکہاکہ ابھی تک ویڈیوحاضری نہیں کروائی گئی۔
عدالت نےعملےسےاستفسارکیاابھی تک ویڈیوحاضری کےحوالےسےجیل حکام کاجواب آیا؟جس پرجواب میں عدالتی عملےنےکہاکہ ا بھی تک جیل حکام کی جانب سےلیٹرنہیں آیا۔
وکیل صفائی خالدیوسف چودھری نےکہاکہ پراسیکیوشن کوپابندکریں ہم دلائل دیں گے،پراسیکیوشن کوپابندکرکےوقت مقررکردیں،رمضان میں کوئی بھی دن مقرر کردیں۔
جج افضل مجوکہ نےکہاکہ رمضان میں ٹریننگ پرہوں،عیدکےبعدرکھتےہیں۔
وکیل خالدیوسف نےکہاکہ عیدکےبعدپہلےہفتےمیں نہ رکھیں میں نےکئی ماہ بعد چھٹیوں کیلئے جاناہے۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی سماعت 15اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave a reply