غیرقانونی بھرتیوں کاکیس،پرویزالٰہی پر فردجرم نہ لگ سکی
پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کامقدمہ سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردجرم عائدنہ ہوسکی۔
لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر حسین بھٹی نے کیس کی سماعت کی ۔
چودھری پرویزالٰہی کےوکلاکی جانب سےحاضری معافی کی درخواست دی گئی جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ چودھری پرویزالٰہی کامیڈیکل سرٹیفکیٹ اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیاگیاہے،پرویزالٰہی کی پسلیاں فریکچرہیں اس لئے حاضری معافی کی درخواست منظورکی جائے۔
عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نےکہاکہ یہ آخری موقع ہے آئندہ سماعت پر ملزم عدالت میں پیش ہو۔ آئندہ سماعت پر چودھری پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہو گی۔
عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہےکہ چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر پر پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا الزام ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔