فضائی آلودگی: لاہور کےلئے سنگین مسئلہ

رپورٹ: امبرا حفیظ
0
45

لاہور پاکستان کا دل اپنی خوبصورتی، تاریخ اور متحرک زندگی کے لیے مشہور ہے لیکن اس شہر کو فضائی آلودگی جیسے سنگین مسئلے کا سامنا ہے ۔ یہ مسئلہ نہ صرف شہریوں کی صحت پر منفی اثرات ڈال رہا ہے بلکہ شہر کے مجموعی ماحول کو بھی متاثر کر رہا ہے۔
لاہور کی آلودگی کی بنیادی وجوہات بڑھتی ہوئی آبادی ، فیکٹریوں اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہیں۔ کیمیکلز اور دیگر زہریلہ مادہ بھی ہوا کو آلودہ کرتا ہے۔ فصلوں کی باقیات جلانے سے گزشتہ چند سالوں میں سموگ جیسے سنگین مسئلے نے جنم لے لیا ہے۔ یہ سموک بھی لوگوں کی صحت کو متاثر کر رہی ہے۔
فضائی آلودگی کے سنگین اثرات شہریوں کی صحت پر مرتب ہو رہے ہیں، پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریاں، بچوں اور بڑوں میں زیادہ ہو رہی ہیں۔
لاہور کی فضائی آلودگی ایک سنگین مسئلہ ہے جس پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکا جاسکے۔

Leave a reply