بالی ووڈاداکارہ شردھاکپورکی سپرہٹ کامیڈی فلم ’استری2‘نےباکس آفس پرطوفان برپاکردیا،بالی ووڈکنگ شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘کو بھی شکست دیدی۔
رواں سال 15اگست کوسینماگھروں کی زینت بنےوالی فلم ’استری2‘ کے چرچے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیامیں ہونےلگے۔فلم نےریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر دھوم مچائی ہے، دُنیا بھر سے کروڑوں کا بزنس کرنے والی اس فلم نے حال ہی میں دو بڑے کارنامے سرانجام دیے ہیں۔
’استری 2 ‘نے اپنی ریلیز کے ابتدائی 24 دنوں میں 516.25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرکے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے اسٹار پرابھاس کی فلم’باہوبلی 2‘کو شکست دی تھی لیکن اب اس فلم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی’استری 2‘نے 8 ستمبر اتوار کے روز باکس آفس پر 527 کروڑ کا بزنس کرکے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سُپر ہٹ فلم’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
شاہ رخ خان کی’پٹھان‘ نے ریلیز کے ابتدائی 25 دنوں میں 524.53 کروڑ کی کمائی کی تھی، اس طرح اب شردھا کپور کی’استری 2 ‘بھارت کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مخصوص نشستوں کامعاملہ:الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا
ستمبر 26, 2024 -
محمد اورنگزیب: سٹاک مارکیٹ درست سمت میں جا رہی ہے
مارچ 29, 2024 -
لندن : پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پرحملےکےمعاملےمیں پیشرفت
نومبر 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔