فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘14 اگست کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے کو تیار

ہدایتکار شہزاد رفیق کی فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘14 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔
جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کا پریمیئر شو مقامی سینما میں منعقد ہوا،جس میں معروف فلمی شخصیات کے علاوہ فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کرکے شو کو چار چاند لگا دیے ۔
ہدایتکار شہزاد رفیق کی اس فلم کو 14 اگست کے روز سے پورے پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
پریمیئر شو میں فلم کے ہیرو عادی خان ، ہیروئین زارا حیات سمیت معروف اداکار افتخار ٹھاکر ،قیصر پیا ،شازب مرزا، ممتاز بیگم، سید نور ،صفدر ملک،پرویز کلیم،میرا ، لیلیٰ ،سہیل ملک ،فریحہ جبیں،سوانا راجپوت،طلعت شاہ، صدف راجپوت،فاروق بٹ،ناصر خان اور دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر شوبز شخصیات کا کہنا تھا کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک نے بہت اچھی فلم بنائی ہےجس پر یہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ہماری انڈسٹری کو معیاری فلموں کی اشد ضرورت ہے۔