فکرکی بات نہیں،پاک فوج دشمن کےہروارکامقابلہ کرسکتی ہے،مریم نواز

0
5

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فکرکی بات نہیں،پاک فوج دشمن کےہروارکامقابلہ کرسکتی ہے۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ ترقیاتی کاموں میں سب سےبڑاہاتھ محنت کشوں کاہوتاہے،ساڑھے12لاکھ خاندانوں کوراشن کارڈدئیےجارہےہیں،راشن کارڈمیں ماہانہ 3 ہزار روپےملیں گے،40ہزارکارکنوں کوبھی راشن کارڈدئیےجائیں گے،محنت کش ملک کےماتھےکاجھومرہیں۔
وزیراعلیٰ کامزیدکہناتھاکہ مزدورکی کم ازکم اجرت 37ہزارروپےیقینی بنائی جارہی ہے،دشمن کےہروار کا مقابلہ کرناجانتےہیں،نوازشریف نےپاکستان کوایٹمی طاقت بنایا،معیشت کی ترقی نوازشریف کےدورمیں ہوئی، سرحدپرخطرہ ہے،لیکن گھبرانےکی ضرورت نہیں،فکرکی بات نہیں،پاک فوج ہروارکامقابلہ کرسکتی ہے۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ دشمن پاکستان پرحملہ کرنےسےپہلے10بارسوچےگا،عوام افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،ہمیں اختلافات بھلاکرپاک فوج کےساتھ کھڑاہوناہے۔کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا۔

Leave a reply