
قائداعظم نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کامقابلہ پاک آرمی نےاپنےنام کرلیا۔
لاہورمیں قائد اعظم نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کےمقابلوں کامیلہ سجا،3دن تک جاری ر ہنےوالی چیمپئن شپ میں ملک بھرسےویٹ لیفٹرزنےحصہ لیا۔
چیمپئن شپ کےتیسرےاورآخری روزپاکستان آرمی نے78پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن جیت لی،دوسری پوزیشن پاکستان وپڈانے 71 پوائنٹس کے ساتھ حاصل کی جبکہ پنجاب نے36 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد کشمیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
کرنل آصف ڈار، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اور آکسیی جم کے سی ای اور بیرسٹر ابتسام ، میاں اعظم بھی اس موقع پر موجود تھے جنھوں نے نہ صرف کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا بلکہ انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
اختتامی تقریب میں فاتح کھلاڑیوں کو شیلڈز، ٹرافیاں اور میڈلز دیئے گئے جس سے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔