قطرہمارااتحادی ملک ہے،اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرےگا،امریکا

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ قطرہمارااتحادی ملک ہے،اسرائیل دوبارحملہ نہیں کرےگا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا اپنے بیان میں کہناہےکہ آج صبح میرےحکم پرامریکی فورسزنےوینزویلامیں دوسرا فضائی حملہ کیا،وینزویلامیں کارروائی کےدوران 3دہشت گرد مارے گئے، کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشت گردمنشیات منتقل کررہےتھے،بےامنی کاشکارشہروں میں مرحلہ وارنیشنل گارڈزتعینات کریں گے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ٹرمپ نےمزیدکہاہےکہ منشیات مافیاامریکامیں منشیات اسمگل کرنےکی کوشش کررہاتھا،ڈرگ کارٹیلزامریکی قومی سلامتی ،خارجہ پالیسی اورمفادات کےلئےخطرہ ہیں،قطرہمارااتحادی ملک ہے،اسرائیل قطرپردوبارہ حملہ نہیں کرےگا،حماس نےکہاوہ یرغمالیوں کوگولیوں کےسامنے لاکھڑاکریں گے،شہروں میں جرائم کاخاتمہ کیاجائےگا،میمفس میں بےامنی عروج پرہے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےمیمفس میں نیشنل گارڈفورسزتعینات کرنےکی منظوری دےدی۔