
پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری، قومی ائیر لائن پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال ہو گیا ۔ پروازیں تاخیر کے ساتھ اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوئیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 پندرہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوئی۔ گزشتہ روز فضائی حدود بند ہونے کے باعث ڈائیورٹ ہونے والی پرواز پی کے 743 کراچی تا مدینہ ساڑھے چودہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے روانہ ہوئی۔لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 بھی سات گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے روانہ ہوئی اسی طرح سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 209 پندرہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے روانہ ہوئی۔
ملتان سے دبئی کی پرواز پی کے 221، سیالکوٹ تا دوحہ پرواز پی کے 251، کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 761 اور اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 261 بھی سہ پہر ایک بجے منزل مقصود کی طرف روانہ ہوئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان پروازوں کی روانگی سے پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لئے فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے، ان پروازوں کی تاخیر سے روانگی کے باعث وطن واپس آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوں گی۔
قومی بچت سکیموں پرشرح منافع میں کمی
جولائی 3, 2025قیمت میں اضافےکاخدشہ،حکومت کاچینی درآمدکرنےکافیصلہ
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔