قومی اسمبلی میں یوم استحصال جموں وکشمیرسےمتعلق قرا ردادمنظور

0
2

کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلئےقومی اسمبلی نےیوم استحصال جموں وکشمیر سے متعلق قرا رداد منظورکرلی۔
سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہوا،اجلاس کے آغاز پراپوزیشن اراکین کی جانب سےایوان میں احتجاج کیاگیااپوزیشن نے حکومت مخالف نعرےبازی اورشورشرابہ کیا۔
قومی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قراردادیں رکن اسمبلی شازیہ مری اور وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے پیش کی گئیں۔
قرارداد کےمتن میں کہاگیاکہ 5اگست2019کوبھارت نےجموں وکشمیرمیں غیرقانونی اقدامات کیے،حق خودارادیت کےحصول کیلئےایوان کشمیریوں کے ساتھ ہے،ایوان بھارت کےتمام غیرآئینی اقدامات کو مسترد کرتاہے،ایوان بھارت کےتمام داخلہ قوانین اورپالیسیوں کومستردکرتاہے۔
قرارداد کےمتن میں مزیدکہاگیاکہ اقدامات یواین قراردادوں اوربین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں،ایوان کشمیری عوام کی قربانیوں اوربہادری کو خراج تحسین پیش کرتاہے،ایوان بھارت کےاشتعال انگیز بیان مسترد کرتا ہے ،ایوان بھارتی افواج کےمظالم اورجرائم کی شدیدمذمت کرتاہے،مسئلہ جموں وکشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیاجاناچاہیے۔

Leave a reply